اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت نے جکارتہ میں پاکستانی ایمبیسی کی بلڈنگ کو غیر قانونی فروخت کرنے کے ریفرنس میں مرکزی ملزم کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کیے جانے کے بعد ریفرنس نمٹا دیا۔ پیر کو ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔نیب پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم میجر جنرل ریٹائرڈ مصطفی انور حسین کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے مرکزی ملزم کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر ریفرنس نمٹا دیا۔ عدالت نے کہاکہ ملزم وفات پاچکا ہے ریفرنس کو ختم کیا جاتا ہے۔
جکارتہ میں پاکستانی ایمبیسی کی بلڈنگ کی غیر قانونی فروخت کا ریفرنس
Oct 27, 2020