اسلام آباد (نیٹ نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے سی این جی، پاور سیکٹر اور صنعتی شعبے کیلئے گیس مہنگی کردی۔ اوگرا نے ستمبر سے گیس مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق گھریلو صارفین‘ کمرشل سیکٹر، تنور اور سیمنٹ فیکٹریز کے لئے گیس مہنگی نہیں کی گئی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی این جی ریجن ون کے لیے گیس 88 ‘ ریجن 2 کیلئے سی این جی 67 ‘ کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے 66 اور جنرل انڈسٹریل کے لیے گیس کی قیمت میں 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت میں 2 پاور سٹیشنز 33 ‘ پاور سٹیشنز کے لئے گیس کے کم سے کم چارجز میں 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔ آئی پی پیز کے لیے بھی گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی۔