پی ڈی ایم جلسہ، خرم دستگیر سمیت دیگر کیخلاف  مقدمہ میں بغاوت، سنگین دفعات شامل 

Oct 27, 2020

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پولیس نے گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں  خرم دستگیر سمیت دیگران کے خلاف بغاوت اور دیگر سنگین دفعات عائد کر دیں۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ایم این اے خرم دستگیر اور مسلم لیگ ن کے سٹی صدر سلمان خالد بٹ کی عبوری ضمانتوں میں31  اکتوبر تک توسیع کر دی۔ فاضل جج رائے افضال حسین نے ضلعی اور جلسہ کی انتظامیہ کے درمیان ہونے والا تحریری معاہدہ بھی پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ لیگی رہنمائوں کے وکیل نے کہا کہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ پنجاب سائونڈ سسٹم ایکٹ اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی دفعات قابل ضمانت جبکہ جرم440 ت پ جان بوجھ کر ضمانتیں خارج کرانے کے لئے لگایا گیا جس کا اطلاق ہی نہیں ہوتا۔ جج کے استفسار پر سرکاری وکیل نے پولیس فائل کے مشاہدہ کے بعد انکشاف کیا کہ خرم دستگیر سمیت دیگران کے خلاف تفتیش میں پولیس نے بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات عائد کر دی ہیں۔

مزیدخبریں