دکھ کی اس گھڑی میں تمام مسلم کمیونٹی کیساتھ ہیں، آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاہ 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کو قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ نے دنیا بھر کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔ آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاہ کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں تمام مسلم کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔ پاکستان پر ہمیشہ الزام لگا ہے کہ یہ دہشت گرد ہیں جبکہ ہم پر امن قوم اور امن کے خیر خواہاں ہیں۔ دنیا کے کسی بھی رہنما کو اجازت نہیں دیں گے کہ کسی بھی پیغمبر کے خلاف کوئی گستاخانہ بات کرے۔ پوری دنیا میں کوئی بھی مذہب کسی دوسرے کے مذہب کی توہین کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ فرانس میں افسوس ناک واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ کوئی بھی کمیونٹی نبی کریم کی اس بے حرمتی کو کسی صورت برداشت نہیں کرتی۔ پریس کانفرنس کے بعد ریگل چرچ کی سیڑھیوں پر مظاہر ہ بھی کیا گیا جس میں تمام مسالک اور مذاہب کے رہنمائوں سمیت آرچ بشپ فادر سبسٹین، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، علامہ اصغر عارف چشتی ودیگر بھی شامل ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...