اسلام آباد(اسپورٹس رپورٹر ) زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ قومی اسکواڈ لاہورسے اسلام آباد منتقل ہوگیا۔مقامی ہوٹل سے قومی اسکواڈ بذریعہ روڈ اسلام آباد روانہ ہوا۔زمبابوے اسکواڈ بھی راولپنڈی سے اسلام آباد کے ہوٹل منتقل ہو گیا۔ دونوں اسکواڈز کی اسلام آباد میں کوویڈ 19ٹیسٹنگ ہوگئی۔لاہور میں مختصر تربیتی کیمپ میں پاکستان گرین اورپاکستان وائٹس کی ٹیمیں بناکر دو انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے گئے۔ ٹی ٹوئنئی ٹیم کی قیادت کرنے کا اعزاز رکھنے والے بابراعظم پہلی بار ون ڈے سیریز میں کپتانی کے فرائض نبھائیں گے۔
زمبابوے کیخلاف اعلان کردہ قومی اسکواڈ لاہورسے اسلام آباد منتقل
Oct 27, 2020