کراچی (این این آئی) قومی احتساب بیورو(نیب) نے مفرورملزم وسابق وفاقی وزیربابرغوری کواشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی، جس میں بتایا گیا بابر غوری کے خلاف دفعہ 88 کے تحت جائیداد ضبطی کی کارروائی جاری ہے۔احتساب عدالت میں کے پی ٹی میں غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کیناجائز استعمال کے ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی۔دوران سماعت مفرورملزم وسابق وفاقی وزیربابرغوری کواشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی ، نیب نے بتایا کہ بابر غوری کے خلاف دفعہ 88 کے تحت جائیداد ضبطی کی کارروائی جاری ہے ، ان کے خلاف بلوچستان اورپنجاب کے کچھ اضلاع سے رپورٹ نہیں مل سکی۔سماعت میں سابق چیئرمین کے پی ٹی جاویدحنیف کے وکلا نے بیرون ملک علاج کی اجازت کی درخواست دائر کی ، عدالت نے درخواست پر استغاثہ اور نیب حکام کو نوٹس جاری کردیے۔نیب آرڈننس میں ترمیم سے متعلق ملزمان کے وکلا کی درخواست پر گواہ پیش نہ ہوسکے۔
مفرورملزم بابرغوری کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش
Oct 27, 2020