پیرس (وائس آف ایشیا )فرانسسی صدر کے اسلام مخالف بیانات کے بعد فرانس اسٹار فٹبالر پال پوگبا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فرانس کے ورلڈ کپ جیتنے والے فٹ بالر پال پوگبا نے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کے اسلام مخالف بیانات کے بعد بین الاقوامی فٹ بال چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے پال ہوگبا نے فرانسیسی صدر کے بیانات کو ناپسند کیا تھا اور وہ ان بیانات کو اپنی اور فرانسیسی مسلمانوں کی توہین سمجھتے تھے کیونکہ فرانس میں عیسایت کے بعد اسلام دوسرا مذہب ہے۔حالیہ صورتحال میں فرانس اسٹار فٹبالر پال پوگبا نے فٹ بال ٹیم چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔قبل ازیں ترک صدر طیب اردوان نے فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ترک صدرنے دارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب کے دوران یورپی ملک فرانس کے سیاستدانوں کو آڑے ہاتھوں لیا ، طیب اردوان کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون اسلام پر زبان درازی کرکے اپنی حد سے تجاوز کررہے ہیں، یہ بیان بدتمیزی سے بڑھ کر اشتعال انگیزی ہے۔