گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)محلہ چاہ چوہان والہ میں گذشتہ دوسال سے خراب سٹریٹ لائٹس کمشنر سید گلزار حسین شاہ کے حکم کے باوجود درست نہ ہوسکیں اورمیونسپل کارپوریشن کے افسران نے ان کا حکم ہوامیں اڑادیا۔ علاقہ کی سماجی شخصیت سوشل ویلفیئر اکیڈمی کے صدر حافظ محمدرفیق وڑائچ کے مطابق گذشتہ دوسال سے سٹریٹ لائٹس کی خرابی کی وجہ سے پورے علاقہ میں شام کے بعد سٹریٹ کرائمز بڑھ گئے ہیں اور اس ضمن میں کمشنرسید گلزارحسین شاہ نے میونسپل افسران کو تحریری ہدایات جاری کیں مگر انہوںنے کمشنر کے احکامات ہوامیں اڑادیئے انہوںنے کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتھارٹی کے مطابق کوتاہی کے مرتکب میونسپل افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کرکے محلہ چاہ چوہانوالہ کی سٹریٹ لائٹس بحال کروائیں تاکہ عوام الناس کو آئے روز کی چوری چکاری سے نجات مل سکے۔