حکمرانوں نے فیٹف کے نام پر غلامی کا طوق ڈال دیا :غلام دستگیر خان 

Oct 27, 2020

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے فیٹف کے نام پر قوم کے گلے میں غلامی کا طوق ڈال دیا ہے نااہل و نالائق حکمران عوام کو بیروزگار کرنے پر تلے ہوئے ہیں بڑھتی مہنگائی ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل بن چکی ہے تبدیلی کا نعرہ لگانیوالوں نے اقتدار میں آتے ہی عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں ملک کو بحرانوں سے نجات دلائی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقداما ت کئے موجودہ حکومت کی نااہلی سے مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا  ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر سابق صدر ڈی سی کالونی حاجی امجد سلیم بٹ کیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف آج بھی پاکستان کے کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیںپاکستانی عوام میاں برادران کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے ۔

مزیدخبریں