کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی میں چپ تعزیے کا مرکزی جلوس حسینیاں ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔چپ تعزیہ کا جلوس بوتراب اسکاوٹس کی قیادت میں نشترپارک سے برآمد ہوا اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا، کھارادر حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ سے ہوتا ہوا نور باغ مسافر خانہ پر اختتام پذیر ہوا۔چپ تعزیئے کے جلوس کی مجلس سے مولانا علی کرار نقوی نے خطاب کیا۔جلوس کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی، جلوس کی گزر گاہ میں واقع بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کیے گئے۔اس کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، کی مدد سے جلوس کی گزر گاہ کی سوئیپنگ مکمل کی گئی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی جلوس کی مانیٹرنگ کی گئی۔ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس نے متبادل راستے دیئے تھے۔