حضورﷺ کا میلادقیامت تک مناتے رہیں گے، آصف مصطفائی 

Oct 27, 2020

کراچی (نیوزرپورٹر) حضورﷺ کا میلادقیامت تک منائیں گے،جلسوں اور جلوسوں کی راہ ،میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں ،حکمران منکرین ختم نبوت کولگام دیں۔ یہ بات المحبان سادات ٹرسٹ کے چیئرمین وسربراہ جمعیت قوت اسلام پاکستان علامہ سید آصف مصطفائی نے استقبال بارہ ربیع الاول کے سلسلے میں نکلنے والی عظیم الشان پیغام امن مصطفائی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سابق ایم این اے عبدالوسیم،علامہ شاہ فیروزالدین رحمانی،جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمامحمدشکیل قاسمی،پیر تسلیم احمدوارثی، پیر سید فراست علی قادری،محمداسلم خان ودیگرعلماء ومشائخ اور سیاسی،سماجی ومذہبی قائدین ورہنمائوں کی قیادت میں پیغام امن ریلی مرکزی آفس المحبان سادات ٹرسٹ یوپی سوسائٹی نیوکراچی سے نکالی گئی جو نارتھ ونیوکراچی کی مختلف شارعوں اور شاہراہوں سے ہوتی ہوئی جامع مسجد غوث الاعظم فیض مدینہ(کریلا) موڑ نارتھ کراچی پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید آصف مصطفائی  ودیگرمقررین نے حکمرانوں سے مطالبہ کیاکہ ملک میں نظام مصطفیٰﷺ کانفاذ کیاجائے، غیر اسلامی شعائرکاخاتمہ کیاجائے اور اسلامی اقدارکی ترویج واشاعت کے لئے فوری عملی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ عاشقان رسول نے ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے جانوں کے نذرانے دینے سے گریز کیاہے اور نہ آئندہ کبھی کریں گے۔عاشقان مصطفیٰﷺکے دلوں کوچین اورسکون اسی صورت میں ملے گا جب گستاخان رسول کو پھانسی دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے آتے ہی قادیانی سرگرمیوں میں اضافہ تشویشناک ہے، حکومت فوری طورپر منکرین ختم نبوت کی ارتدادی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرے۔مقررین نے کہاکہ حضورﷺ کامیلادمنانے والے دنیاوآخرت میں سرخروہوں گے،کائنات کی ہر شے حضورﷺ کامیلادمناتی ہے، خوداللہ تعالیٰ نے سرکارﷺ کی ولادت پر خوشی کا اظہارفرمایا۔انہوں نے کہاکہ دنیاکی کوئی طاقت ہمیں میلادمنانے سے نہیں روک سکتی،بم دھماکے اور دھونس دھمکیاں ہر گزہمارے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتے،ہم عاشقان رسول ہیں آخری سانس تک حضورﷺ سے عشق کا اظہارکرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں