فرانسیسی فٹبالر کی صدر میکرون کے توہین آمیز بیان پر ٹیم چھوڑنے کی خبرکی تردید

پیرس(سپورٹس ڈیسک) پال پوگبا نے فرنچ صدر کے توہین آمیز بیان پر فرانس فٹبال ٹیم کو چھوڑنے کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا۔فرانسیسی صدر نے چند روز قبل توہین آمیز ریمارکس دیے تھے۔
 جس کے بعد ’دی سن‘ اخبار نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنیوالے مسلم فٹبالر پال پوگبا کے فرانسیسی ٹیم کو چھوڑنے کی خبردی تھی ۔نامور فٹبالر پال پوگیا کا کہنا تھا کہ میرے فرانسیسی ٹیم کو چھوڑنے سے متعلق خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے اور جھوٹی خبر دینے سے متعلق میں اخبار کے خلاف قانونی کارروائی بھی کرررہا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن