جعلی ٹینکوں، توپوں اور میزائل بیٹریوں کا استعمال روسی فوج کا مرغوب مشغلہ 

روسی افواج ایک عرصے سے ہوا بھرے ٹینک اور دیگر بڑے ہتھیار استعمال کرکے دشمن کو دھوکا دیتی آرہی ہے اور آج کے دور میں بھی اسے دشمن کو جل دینے کے لیے ایک بہترین حربے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ تمام ہتھیار گرم ہوا بھر کر پھلائے جاتے ہیں اور دیکھنے میں پارک میں رکھے ربڑ کے گھروں اور جمپنگ کاسل کی طرح ہیں جن میں بچے کھیلتے ہیں۔ بچوں کی تفریح کا سامان بنانے والی روسی کمپنیاں ہی جعلی ہیلی کاپٹر اور میزائل بنارہی ہیں۔ ایک ٹینک کا وزن ٹنوں میں ہوسکتا ہے لیکن ہوا بھرے ٹینک کا وزن صرف 90 کلوگرام ہے جو اصل جنگی مشین سے ہزاروں گنا سستا اور دور سے اتنا ہی حقیقی لگتا ہے۔روسی افواج انہیں بہترین ہتھیار قرار دیتی ہے اور انہیں ایک سے دوسری جگہ بہت آسانی سے پہنچایا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماسکو انہیں اپنے اسلحہ خانے کا اہم جزو قرار دیتا ہے۔ کئی لڑائیوں میں ان سے دشمن کو دھوکا دیا گیا اور اس کا وقت ضائع کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن