5000 سال قدیم آپریشن ہوئی کھوپڑی دریافت

Oct 27, 2020

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے پانچ ہزار زندگی گزارنے والے انسان کی کھوپڑی دریافت کی ہے ، جس سے متعلق سائنسدانوں کا دعویٰ کا ہے کہ اس کی موت سرجری (آپریشن )کے دوران ہوئی تھی۔ روس کے ماہر آثار قدیمہ اینڈ سائنسز نے کھوپڑی سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ پانچ ہزار قبل مہلک بیماری کے باعث اس کے دماغ کی سرجری کی گئی تھی۔ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اس وقت کے طبیب نے سر کو کاٹنے کیلیے پتھر کے بنے آلات کا استعمال کیا اور مریض کی کھوپڑی میں سوراخ کیا تاکہ دماغ کی سرجری کی جاسکے۔روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت کی گئی سرجری کامیاب نہیں ہوسکی اور آپریشن کے دوران ہی مریض کی موت واقع ہوگئی تھی اور مرنے والا شخص عمر کے اعتبار سے نوجوان تھا۔

مزیدخبریں