وزیراعظم عمران خان نے جرات سے کشمیر کا مقدمہ پیش کیا،پاکستان کشمیریوں کی سفارتی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا:عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے90شاہراہ قائداعظم پریوم سیاہ کشمیر پر اجتماع میں شرکت کی اورکشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اورشہریوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بھارتی بربریت اور مودی سرکار کے مظالم پر بھرپور احتجاج کیا۔ لوگوں نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا کر اجتماع میں شرکت کی۔فضا ”پاکستان زندہ باد“ اور ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعروں سے گونجتی رہی۔پاکستان اورکشمیر کے ترانے بجائے گئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار،گورنر چوہدری محمد سرور اور شہریوں نے یوم سیاہ پر واک بھی کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورگورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے فرانس میں گستاخانہ خاکوں اورپشاور میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوں پر بھرپور احتجاج کرتے ہیں۔پشاور دھماکے میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایاگیا۔یوم سیاہ منانے کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیر تسلط غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے۔ مکار مودی کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔کورونا کے باعث کچھ عرصہ ہم نے بھی لاک ڈاؤن کیا اورہم سب کواس کے اثرات کا اندازہ ہے۔مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے کشمیری بھائیوں کی حالت کا آپ خود اندازہ لگاسکتے ہیں جوکئی ماہ سے لاک ڈاؤن میں اذیت کی زندگی گزاررہے ہیں۔غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مکینوں کو ہرقسم کی پابندی کا سامنا ہے ایسی پابندیاں جن کا تصور بھی محال ہے-میں کشمیریوں کی عظمت اوربہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے فرمایا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کے لئے بھرپور سفارتی جنگ لڑتا رہے گا-وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے جس جرات اوربہادری کے ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مقدمہ پیش کیا،ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی منزل دور نہیں۔بہادر کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی۔مقبوضہ کشمیراقوام متحدہ کی قرار داروں کے مطابق جلد آزاد ہوگا۔پاکستان کشمیریوں کی سفارتی،اخلاقی اور سیاسی حمایت کے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی دنیا بھر کے مسلمان شدید مذمت کرتے ہیں۔عالمی برادری کو ایسے گستاخانہ خاکوں کے حامیوں کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔پشاور دھماکے کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کشمیرکے حقیقی سفیر ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ہے اور بھارت کی سیاہ کاریوں کو بے نقاب کیا ہے۔ بھارت نے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔مودی نے مقبوضہ کشمیر کے ساتھ بھارت میں بھی ظلم کی تاریخ رقم کی ہے۔دنیا کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا پڑے گا۔کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اورمودی کو کالے کرتوتوں کا حساب دینا ہوگا۔صوبائی وزراء راجہ بشارت،میاں محمود الرشید،اعجاز عالم، مراد راس،ایم پی اے مہندرپال سنگھ،تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، اراکین اسمبلی،چیف سیکرٹری،تحریک انصاف کے رہنماء و عہدیداران اورشہریوں کی بڑی تعداد نے اجتماع میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...