ستوکتلہ میں 2 سالہ بچہ زیادتی‘ تشدد سے قتل 

Oct 27, 2021


لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں دو سالہ بچے کو  مبینہ زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے نعش کو پاکپتن سے دوبارہ منگوا کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ستوکتلہ کے علاقہ میں پاکپتن سے آئی کنیزہ بی بی اپنے دو سالہ بیٹے علمدار  کے ہمراہ منہ بولے بھائی کے گھر ٹھہری ہوئی تھی۔ مقدمہ مدعیہ کے مطابق وہ بچے کو گھر چھوڑ کر لوگوں کے گھر کام کرتی تھی۔ گھر میں موجود علی شان نامی لڑکے نے بچے پر زیادتی کے بعد بدترین تشدد کیا۔ چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹروں نے بچے کی موت کی تصدیق کر دی۔  نعش کو دیکھ کر ملزمان نے   پاکپتن کے لیے روانہ کر دیا اور فرار ہوگئے۔ پاکپتن پولیس نے بچے کی نعش کو دیکھ کر لاہور کی مقامی پولیس کو آگاہ کیا۔ ستوکتلہ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔ ذرائع کے مطابق دو سالہ بچے پر زیادتی اور تشدد کے واضح نشانات ملے ہیں۔ پولیس نے تمام شواہد فرانزک لیبارٹری بجھوا دیئے اور  مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اور اس کے تین رشتے داروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں