بھکر(نامہ نگار)چپ بورڈ فیکٹری منکیرہ کی بندش سے سینکڑوں گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں، تھل کی واحد فیکٹری کو فوری طور پر ڈی سیل کرکے بے روزگار افراد کو فاقہ کشی سے بچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار چپ بورڈ فیکٹری میں کام کرنے والے افراد صابر حسین ،عبد الغفار ،تنویر احمد ودیگرنے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی کا جواز بنا کر سینکڑوں گھروں کے گزر اوقات کی واحد فیکٹری کو ضلعی انتظامیہ نے سیل کر دیا۔جس سے اس میں کام کرنیوالے افراد اچانک بے روزگار ہو کر سخت پریشانی کا شکار ہو چکے ہیں۔
چپ بورڈ فیکٹری منکیرہ کی بندش سے بیسیوں مزدور بیروزگار
Oct 27, 2021