ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے زیرانتظام مہنگائی اوربیروزگاری کے خلاف احتجاجی تحریک حکومت سے نجات تک جاری رہے گی،پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک کوناکام تحریک کانام دینے والے بہت جلداپنے قائدکی طرح یوٹرن لینے پر مجبور ہونگے ، کیونکہ پاکستان کی باشعورعوام اس حقیقت سے آگاہ ہوچکی ہے،کہ جب تک موجودہ نااہل حکمرانوںسے چھٹکارہ حاصل نہیں کر لیا جاتا ، اس وقت تک ملک وقوم کومسائل کی دلدل سے نجات حاصل نہیںہوسکے گی ، 29، اکتوبر جمعہ کے بعدکے احتجاجی مظاہرے موجودہ نااہل حکمرانوںکی آنکھیںکھول کررکھ دینگے،مسلم لیگ ن کے کارکنان اورقائدین احتجاجی مظاہروںمیںصف اول کی حیثیت سے شرکت کرینگے،ان خیالات کااظہارآج انہوںنے اسلام آبادمیںٹیکسلامسلم لیگ ن کے سرگرم رہنماوںوکارکنان پرمشتمل ایک وفدسے دوران ملاقات گفتگوکرتے ہوئے کیا،جس میںبزرگ رہنماء راجہ اورنگزیب عباسی،کونسلرٹیکسلاکنٹونمنٹ بورڈغلام دستگیربٹ،اورسدابہاررہنماء حاجی ضراراختراعوان بھی شامل تھے،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے بزرگ رہنماء راجہ اورنگزیب عباسی اورپرجوش رہنماء حاجی ضراراختراعوان کے پرخلوص جذبوںاورمتحرک سیاسی کردار کو سر اہا،اورکہاکہ ’’مردکوہستانی‘‘اپنی منزل اورحقیقی مقاصدپانے تک اپنی کامیاب جدوجہدکوجاری رکھتاہے،اورخطہ پوٹھہارراولپنڈی ڈویژن کے عوام اس مرتبہ احتجاجی تحریک میںنمایاںکردارکی روشن دلیل ثابت ہونگے۔
پی ڈی ایم تحریک حکومت سے نجات تک جاری رہے گی: شاہدخاقان
Oct 27, 2021