ٹیکسلا، ریلوے گراونڈمیںرحمت العالمینؐ کانفرنس 29اکتوبر کو ہو گی

Oct 27, 2021

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے زیرانتظام 29اکتوبربعدنمازجمعہ ٹیکسلاریلوے گراونڈمیںایک روزہ عظیم الشان سیرۃ رحمت اللعٰلمینؐکانفرنس منعقدکرنے کے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں،متذکرہ کانفرنس میںوفاقی وزیرمذہبی امور،حضرت پیرمولاناعلامہ نورالحق قادری گیلانی،وفاقی وزیرغلام سرورخان،ایم این اے منصورخان،اورضلع راولپنڈی تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کے جیدعلماء کرام خصوصی خطاب کرینگے،عظیم الشان مذہبی کانفرنس کی صدارت پیرصاحب گولڑہ شریف سیدغلام نظام الدین جامی گیلانی قادری کرینگے،پروگرام میںنامورقراء حضرات اورنعت خواںپارٹیاںبھی بھرپوراندازمیںشرکت کرینگی ، ان خیالات کااظہارایم پی اے ٹیکسلاعمارصدیق خان،جوکہ پروگرام کے آرگنائزربھی ہیں،نے اخباری نمائندوںکورحمت اللعٰلمینؐکانفرنس کے انعقا داورانتظامات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرچیئرمین حاجی محمد رفیق خان،اورملک محمدادریس اعوان بھی موجود تھے ، ایم پی اے عمارصدیق خان نے بتایاکہ تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کی تمام میلادکمیٹیوںکے ممبران وعہدیداران اورزکوۃ کمیٹیوںکے چیئرمین وممبران کے علاوہ شمع رسالتؐکے پروانے کثیرتعدادمیںشرکت کرینگے،تمام محبان رسولؐ سے اپیل ہے کہ وہ ٹیکسلاریلوے گراونڈ میں منعقدہونے والی عظیم الشان کانفرنس میںاپنی شرکت کویقینی بنائیں۔

مزیدخبریں