کلرسیداں (نامہ نگار)اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن سجادہ نشین دربار عالیہ بگھار شریف ڈاکٹر ساجد الرحمان نے مرکزی جامع مسجد سہر میں محفلِ میلاد النبیؐی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور رسولؐکی محبت تمام محبتوں پر حاوی ہے۔ آج کے اس پرفتن دور میں بچ کر نکلنا دشوار ہو چکا ہے ،ہم برائی اور فتنوں سے صرف اسی صورت میں نکل سکتے ہیں اگر ہمارے سینوں میں ایمان کی طاقت زندہ ہو ۔ اپنے دلوں کو اللہ اور رسولؐ کی محبت سے منور کریں اور اپنا ایمان پختہ کریں تبھی ہم سرخرو ہو ں گے ۔انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنے والدین کی فرمانبرداری میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ حضور پاک کے قدم سے اٹھنے والی گروغبار کو اپنی آنکھوں کا سرما بنا کر چلیں اور پھر دیکھیں گے کہ دنیا جہاں کی کامیابیاں آپ کا مقدر ہوں گی۔نقابت کے فرائض حافظ محمد یاسر قریشی نے سرانجام دئیے۔ تقریب سے علامہ محمد اقبال قریشی ،خالد محمو د نقشبندی ،سجاد حسین شاہ اور قاضی عتیق احمد قریشی نے بھی خطاب کیا۔