کامونکی ( نمائندہ خصوصی )ملک میں جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹوکی قربانیوں سے قائم ہے،پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے۔پاکستان میں جمہوریت ہماری قیادت کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سیٹھ محمد اصغر اور سابق کونسلر سیٹھ سرنواز احمد نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے آنے سے قبل عوام کو ووٹ دینے کا حق نہیں تھا۔ذوالفقار علی بھٹو شہید نے قوم کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دیا۔بھٹو اور اسکا فلسفہ آج بھی زندہ ہے۔انہوں نے نے کہا کہ سلیکٹڈ ٹولے نے ساڑھے تین برس میں عوام کو مہنگائی،بیروزگاری اور خودکشیوں کے تحفے دئیے مگر اب پیپلز پارٹی حکمران ٹولے کو مزید اپنی پالیسیاں عوام پر ٹھونسنے نہیں دے گی۔
ملک میں جمہوریت بھٹو اوربینظیرکی قربانیوں سے قائم ہے:سیٹھ محمد اصغر
Oct 27, 2021