گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سموگ کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں مزید تیز کردی گئیں اسسٹنٹ کمشنرسٹی کامران حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عمر اشر ف نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیاں کیں،کاروائیوں کے دوران انہوں نے مہلک اور ممنوعہ مواد، دھاتیں جلانے والی 5 صنعتی یونٹس، بھٹیوں کو سیل کر دیاانہوں نے بتایا کہ سیل کی گئی فیکٹریوں میں غیر قانونی طور پر ایندھن، ربڑ، پلاسٹک اور دیگر دھاتوں کو جلایا جا رہا تھا جو کہ فضائی آلودگی کا باعث بن رہے تھے ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ دانش افضال نے کہا کہ آلودگی کی روک تھام کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ ماحولیات، محکمہ زراعت، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے مل کر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پر کاروائیوں کا عمل جاری رکھیں تاکہ شہر وضلع کو فضائی آلودگی سے محفوظ ر کھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور آلودگی میں اضافے کا سبب بننے والوں کے گرد قانون کا شکنجہ مزید سخت کیا جائے گا۔