گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) حکومت کی ہدایت پر ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ نے ضلع بھر کے نجی سکولوں میں یکساں نصاب رائج کروانے کے لیئے سخت کارروائی شروع کردی ہے۔ اور ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز پر مشتمعل مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ اس دوران 50 نجی سکولوں میں یکساں نصاب پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکول مالکان کو نوٹس جاری کر کے جواب طلبی کر لی گئی ہے۔اس سلسلہ میں ڈی ای او ایلیمنٹری ملک خالد جاوید اعوان کا کہنا ہے کہ سنگل نیشنل کریکولم پر ہر صورت عمل کروائیں گے۔ جس کیلئے ضلع بھر کے اے ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو تمام پرائیویٹ سکولوں کا معائنہ کرکے بچوں کا سلیبس چیک کررہی ہیں۔ جو بھی سکول نیشنل کویکولم پر عمل نہیں کررہا ہے۔ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
گوجرانوالہ :یکساں تعلیمی نصاب پر عمل نہ کرنیوالے50 نجی سکولوں کو شوکاز نوٹس
Oct 27, 2021