گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ گرایجویٹ کالج برائے خواتین سٹیلائٹ ٹائون میں بی ایس چار سالہ پروگرام کی 1050سیٹوں پر داخلہ کیلئے 5 ہزار سے زائد طالبات نے اپنے داخلہ فارم جمع کروادیئے .تفصیلات کے مطابق انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان میں تمام بچوں کے پاس ہونے کے بعد سرکاری کالجز میں داخلے کیلئے طلبہ و طالبات کا رش لگا ہوا ہے۔ شہر کے سب بڑے گرلز کالج سٹیلائٹ ٹائون میں بی ایس چار سالہ پروگرام میں ساڑھے دس سو سیٹوں کیلئے 5 ہزار طالبات نے آخری تاریخ تک مختلف ڈسپلن میں اپنے داخلہ فارم جمع کروادیئے ہیں۔جن کی جانچ پڑتال آج سے شروع کردی جائیں گی۔ اور مختلف ڈسپلن میں میرٹ پر آنے والی طالبات کی پہلی لسٹ آئندہ چند روز میں آویزاں کی جائیں گی. والدین نے پنجاب حکومت سے فوری طور پر سیٹوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ دوسری طرف کالج کی پرنسپل کا کہنا تھا۔ کہ داخلے سو فیصد میرٹ پر ہوں گے۔
گرلز کالج سٹیلائٹ ٹائون میں بی ایس پروگرام کیلئے 5 ہزار سے زائد فارم جمع
Oct 27, 2021