جلال پور بھٹیاں( نامہ نگار ) مہنگائی کی ستائی ہوئی خواتین ہاتھوں میں روٹیاں اٹھائے سینہ کوبی کرتی ہوئیں ہائے ہائے مہنگائی ہائے ہائے عمران کہتیں اور حکومت کو بد دعائیں دیتی سڑکوں پر نکل آئیں احتجاج میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ جب سے عمران حکومت آئی ہے ہم اپنے بچوں کو پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھلا سکے اس ظالم اور غریب کش مہنگائی میں اشیائے خوردونوش خریدنا ہم غریبوں کی پہنچ سے باہر ہے 100 روپے کا پائو گھی 80 روپے کلو آٹا 150 روپے کلو چاول 250 روپے کلو ایل پی جی گیس ہم جائیں تو جائیں کہاں پانی کے ساتھ سو کھی روٹی خود بھی اور بچوں کو بھی کھلانے پر مجبور ہیں آئے روز بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی نے ہمارا جینا مشکل کر دیا ہے رسولپور تارڑ میں احتجاج کرنے والی خواتین نے مزید کہا اس ظالم غریب مار عمران حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، اسے گھر چلے جانا چاہئے۔
جلال پور بھٹیاںـ: ہاتھوں میں روٹیاں اٹھائے مہنگائی کی ستائی خواتین کا مظاہرہ
Oct 27, 2021