منگچر (آئی این پی) ڈاکٹر ظہیراحمد لانگو کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں ڈی سی قلات سلطان بگٹی کے ساتھ میٹنگ ڈی سی آفس قلات میں ہوئی۔جس میں آغا حفظ الرحمان شاہ ،حاجی عبدالمنان درکزئی لانگو،میر کمال خان درکزئی لا نگو ،حاجی علی دوست درکزئی لانگو ،حاجی عبدالعزیز درکزئی لانگو، ماسٹر یاسیر لانگو، ملک میاں لانگو ،سمندر خان لانگو ،حاجی محمد ظاہر لانگو، چیئرمین عبدالباقی درکزئی لانگو، ڈاکٹر عبدالمالک نیچاری،ڈاکٹر یعقوب بلوچ اور دیگر نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
ڈاکٹر ظہیراحمد لانگو کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں تعاون کریں :ضلعی انتظامیہ قلات
Oct 27, 2021