آئی ایم ایف کی تابعداری میں عوام کا معاشی قتل ہوا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (خبر نگار) مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ یکم نومبر کو گیس، بجلی، آٹا، چینی، انڈے، دالیں، تیل، سبزیاں، پھل، دوائی سب مہنگے ہونگے۔ نومبر کے مہینے میں گیس مہنگی بھی ہو گی اور ملے گی بھی نہیں۔ تین سال آئی ایم ایف کی تابعداری میں عوام کا معاشی قتل کیا گیا ہے۔ ہر روز عوام کو غریب اور بے روزگار کیا جا رہا ہے۔ عمران  کی کوئی سمت نہیں، کوئی حکمت عملی نہیں۔ مہنگائی کے ستر سال کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر دی نیشن