چھتر (این این آئی) تحصیل ہیڈ کوارٹر چھتر کے لیے سینیٹر دھینش کمار نے کڑوروں کے فنڈز چھتر بازار کی چھت اور ٹف ٹائل کے لیے فنڈز فراہم کیے تاہم ٹھیکیدار کی مبینہ طور پر چھت کی تعمیرات میں ناقص میٹریل استعمال کر رہا ہے جبکہ کام میں بھی سست روی ہے اس کے علاوہ جتنی پیمائش کے لیے فنڈز فراہم کیے گئے ان میں بھی مبینہ طور پر دیدہ دلیری کے ساتھ کٹوتی کی جارہی ہے اس کے علاؤہ ٹف ٹائل میں بھی مبینہ طور پر ناقص اینٹیں استعمال کی جا رہی ہیں اس سلسلے میں چھتر کے سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے سینیٹر دھنیش کمار اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ایکسین تعمیرات و مواصلات سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص میٹریل کے استعمال سمیت سست روی کے کام کا نوٹس لیا جائے۔