اسلام آباد(خبر نگار)اسلامی نظریہ کونسل کا دوروزہ اجلاس جاری۔ پہلے روز 8 نکات پر غورکیا گیا دوسرے روز دینی تعلیمی اداروں میں اخلاقی معاملات تعلیمی اداروں میں طلبا اور طالبات کو ہراساں کرنے کے خلاف بل 2020 پر بھی غور ہوگا کونسل تحفظ اطفال ایکٹ، جنسی زیادتی کے مجرم کی آختہ کاری پر بھی شرعی نقطہ نظر دے گی اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی صدارت میں ہوا اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے کو غور کے لئے کونسل اراکین کے سامنے پیش کیا گیااسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے پہلے روز، ایجنڈے کے 20 میں سے 8 نکات پر غور ہواایجنڈا ایٹم نمبر 9 پر چئیرمین کونسل کا اراکین کو بھرپور تیاری کے ساتھ تجاویز دینے کی ہدایت کی ایٹم نمبر 9 پر دینی مدارس سے متعلق اخلاقی معاملات پر غور کل ہوگا تعلیمی اداروں میں طلبا اور طالبات کو ہراساں کرنے کے خلاف بل 2020 پر بھی غور ہوگا۔وزارت مذہبی امور نے تعلیمی اداروں میں ہراسگی سے متعلق بل اسلامی نظریاتی کونسل کے حوالے کیا تھا۔وزارت مذہبی امور نے تعلیمی اداروں میں ہراسگی کے معاملہ کی گیند کونسل کی کورٹ میں پھینک دی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کل اجلاس کے دوسری روز مزید 11 ایجنڈا ایٹم پر غور کرے گی۔عربی زبان کو لازمی قرار دینے کا بل، شادی کی تقریبات کو آسان بنانے کے بل پر غور ہوگا۔ خواجہ سرائوں کے بارے میں آگاہی مہم سے متعلق پشاور کانفرنس بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے جبکہ تحفظ اطفال ایکٹ، جنسی زیادتی کے مجرم کی آختہ کاری پر بھی کونسل شرعی نقطہ نظر دے گی رحمت العلمین اتھارٹی کا قیام اور نعت خوانی اور اسکا شرعی اسلوب پر بھی کونسل نقطہ نظر پیش کرے گی۔۔پہلے روز اجلاس میں سزائے موت کے دائرہ کے قوانین، بچوں پر جسمانی سزا بل پر غور ہوا۔ رویت ہلال کمیٹی کے قانون سازی کے بل پر بھی کونسل نے غور کیا گیا۔
اسلامی نظریہ کونسل کا دوروزہ اجلاس جاری،پہلے روز8نکات پر غور
Oct 27, 2021