شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)سماجی رہنما چودھری عبدالجبار ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کھیل کے میدان میں ہار جیت کسی ایک ٹیم کے حصہ میںآنا ہوتی ہے مگربھارت میں جنونی ہندوئوں کی بھارتی کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد مسلمانوں،کشمیریوں پر ظلم وبربریت اقلیتوں کے حقوق سلب کرنے کے مترادف اور نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ سے کم نہیں ہے عالمی امن کے ٹھیکیداروں کوآنکھیںکھول لینی چاہیے بھارت میںجنونیت کی انتہا ہے وہاںپر کسی اقلیتی کی زندگی محفوظ نہیں ہے یورپ میں کسی جانور پرمعمولی ظلم ہوجائے تو پورا یورپ برسر پیکار اور حقوق کے تحفظ محافظین سڑکوں پر نظر آتے ہیں۔
بھارت میںجنونیت کی انتہا ‘ کسی اقلیت کی زندگی محفوظ نہیں:چودھری عبدالجبار
Oct 27, 2021