اپوزیشن بغض عمران میں مبتلا ،آگے بڑھتاپاکستان نظر نہیں آرہا:خان کلیم اللہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار پی پی 58خان کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، اپوزیشن صرف وزیراعظم عمران خان کے بغض میں مبتلا ہے اس لئے انہیں آگے بڑھتا ہوا پاکستان نظر نہیں آرہا،وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت پوری یکسوئی کے ساتھ مہنگائی میںکمی لانے ،معیشت اورکاروبار کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور خدا کی ذات کامیابیاں بھی عطا کررہی ہے، انہوںنے کہا کہ اپوزیشن جتنامرضی وا ویلا کر لے احتساب کے بیانیے میںکوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔عمران خان نے معیشت کومشکلات سے نکالنے کیلئے اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیرمعمولی فیصلے کئے،اپوزیشن مہنگائی کی آڑ میں اپنی سیاسی بقا کیلئے سڑکوں پر اچھل کود کے پروگرام ترتیب دے رہی ہے، عوام با شعور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ ماضی کے نام نہاد تجربہ کاروں نے معیشت کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا جس کاخمیازہ آج بھگتنا پڑرہا ہے،پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ عالمی رجحان ہے لیکن حکومت عوام کو اس کے اثرات سے بچانے کیلئے دن رات کوشاں ہے اوراب قیمتیں بتدریج نیچے آئیں گی۔

ای پیپر دی نیشن