اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے صدر نیشنل بنک عارف عثمانی کو عہدے سے ہٹانے کے سنگل بینچ فیصلہ کیخلاف وفاق کی انٹراکورٹ اپیل میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پرایڈوکیٹ مخدوم علی خان جواب الجواب دلائل طلب کرلیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ایڈووکیٹ مخدوم علی خان سے جواب الجواب دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔یاد رہے کہ سنگل بنچ نے صدر نیشنل بنک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا،وفاق نے سمگل بینچ فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔