جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے عوام تبدیلی سرکارسے نجات کیلئے طبل جنگ بجا چکے ہیں، حکمرانوں کی نااہلی کا خمیازہ عوام کو معاشی بدحالی کی صورت میں بھگتنا پڑرہا ہے، حکمرانوں کو عوامی مشکلات کا ادراک ہے تو عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں ، تحریک انصاف عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے حکمران فی الفور اقتدار سے الگ ہو جائیں ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔