اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) ممبرقومی اسمبلی و چیئرمین کشمیر کمیٹی برائے پالیمانی امور شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں کشمیر ایشو پرتین بار ہوئی مگر کسی ممبر ملک نے ایسے ویٹو نہیں کیا، بھارت اور مودی کا چہرہ اب دنیاکے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے کوئی ملک ان پراب اعتبار کرنے کو تیار نہیںمودی سرکار اب دنیا کیلئے ایک خطرہ بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ان کا بیرون ملک دورہ کامیاب رہا دنیا بھر میں کشمیر ایشو کو اجاگر کیا کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کو بے نقاب کیا بیرونی دنیا کو اصل حقائق سے آگاہ کیا مودی دنیا کے لیے بنیادی خطرہ ہے پاکستان کا مطالبہ ہے کہ مذکرات کے سٹیک ہولڈر میں کشمیری قیادت کو بھی شامل کیا جائے بھارت کشمیر کی 15اگست صورت بحال کرے یواین ڈپلومٹیک کمیشن واشنگٹن کو اب ہندوستان پر اعتبار نہیں ، بھارت کی کشمیر کے ساتھ ساتھ اپنے ملک میں بھی انسانی حقوق کی پالیاں دنیا کے سامنے آچکی ہیں ۔
مودی کا چہرہ دنیاکے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، شہریار آفریدی
Oct 27, 2021