بینک الفلاح نے 26فیصد تک  منافع میں اضافہ ظاہر کیا 

کراچی (کامرس رپورٹر)بینک الفلاح لمیٹڈ (BAFL) نے ستمبر2021 کو ختم ہونے والی مدت کے حوالے سے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا،جس میں بینک نے مالی سال 2021 کے نو ماہ (9MCY21) کے حوالے سے سال بہ سال (YoY) کی 25% بہتری کے ساتھ، 10.481 بلین روپے (ای پی ایس 5.9  روپے) کے بعد از محصول منافع کا اندراج کیا ہے،جو گزشتہ سال(SPLY) کی اسی مدت کے دوران 8.331 بلین روپے (ای پی ایس 4.69 روپے) رپورٹ کیا گیا تھا۔ مالی سال 2021 کے نو ماہ میں سال بہ سال (YoY) کی بنیاد پر صافی؍خالص سود کی آمدنی (NII) فلیٹ رہی اور ساتھ ہی مستحکم و ٹھوس ڈپازٹ میں ہونے والے اضافے نے وبائی مرض کے دوران مرکزی بینک کی جانب سے کاروباری اداروں کی معاونت و مدد کے لیے طے شدہ شرح میں کمی کے اثرات کو زائل کیا۔ غیر سودی آمدن 15.6% تک اضافے کے ساتھ 11.589 بلین روپے پر رہی۔

ای پیپر دی نیشن