نیسلے پاکستان کی آمدن میں  بہتری کا تسلسل جاری 

لاہور( کامرس ڈیسک) نیسلے پاکستان لمیٹڈ نے 30 ستمبر ، 2021 کو ختم ہونے والے نو ماہ کیلئے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں آمدن میں 13.2فیصد اضافہ کا اعلان کردیا۔آمدنی میں اضافہ کی وجوہات میں حکومت کی طرف سے کورونا وبا کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کے بعد معاشی سرگرمیوںمیں بہتری اور قیمتوں کے تعین کا مینجمنٹ کارفرما ہے۔ مالیاتی نتائج کا اعلان بورڈ آف ڈائریکٹر کے 26 اکتوبر، 2021 کو منعقد ہونے والے اجلاس کے اختتام پر کیا گیا۔کمپنی کی طرف سے  آپریشنل منافع کی بحالی میں پیش رفت کے نتیجہ آپریٹنگ منافع میں اضافہ ہوا ۔

ای پیپر دی نیشن