کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کا 70واں سالانہ اجلاس عام 25 اکتوبر کو آن لائن منعقد ہوا۔ اراکین نے آڈیٹر کی رپورٹ کے ساتھ 30 جون 2021 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لئے مالی گوشواروں کی منظوری دی۔ پی پی ایل نے 52.4 ارب روپے کا منافع بعد از ٹیکس درج کرایا جو کہ کمپنی کی تاریخ کادوسرا سب سے زیادہ منافع ہے۔ ساتھ ہی عمومی شئیرز پر 20 فیصد اور تبدیل پذیر ترجیحی شیئرزپر 15 فیصد کے حتمی منافعِ منقسمہ کی منظوری بھی دی گئی۔
پی پی ایل کے سالانہ اجلاسِ عام میں 20 فیصد نقد منافع منقسمہ کی منظوری
Oct 27, 2021