لاہور (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سپر 12 مرحلے میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے قبل ہی جنوبی افریقہ کو تنازعہ کے سامنا کرنا پڑگیا۔ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی ہدایت کا انکار کرنے کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک میچ سے ہی دستبردار ہوگئے۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کا کہنا تھا کہ کوئنٹن ڈی کاک جنوبی افریقی بورڈ کی ہدایات ماننے کو تیار نہ تھے، کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے پلیئرز کو نسلی تعصب کیخلاف ایک گھٹنے پر بیٹھنے کو کہا تھا۔ کوئنٹن ڈی کاک نے کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی بات ماننے سے انکار کردیا۔انہیں میچ سے باہرکردیا گیا اور وہ وطن واپس چلے گئے ہیں۔جنوبی افریقی کرکٹرز اپنے اپنے انداز میں نسلی تصب کیخلاف مہم میں کردار ادا کر رہے تھے، تاہم کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے تمام پلیئرز کو ایک جیسا عمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔کوئنٹن ڈی کوک کیخلاف مزید کارروائی کا فیصلہ منیجر کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔کوئنٹن ڈی کاک کو عین وقت پر میچ سے باہر کردیا اور وہ وطن واپس چلے گئے۔