نونہالوںکی تربیت خواتین کا فریضہ ہے، ڈاکٹرنوراحمدشاہتاز

Oct 27, 2021

کراچی (              نیوز رپورٹر      )جامعہ غوثیہ طفیلیہ عظیم پورہ کے تحت سالانہ جشن عید میلادالنبی ﷺ وختم بخاری شریف برائے طالبات کے موقع پر ممتازمبلغ پروفیسرڈاکٹرنوراحمدشاہتاز، شیخ الحدیث مفتی بدرالدین ، میزبان مہتمم مفتی محمد فیض احمدقادری، مولانااویس معصومی، ڈاکٹر مفتی شاہ محمدیوسف حفیظ محمدی سیفی، پروفیسرضیاء الدین، مفتی رفیق نقشبندی ، پروفیسر سعید احمد اور مولاناابرارفیض قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ امت مسلمہ کے نونہالوںکی تربیت خواتین کا فریضہ ہے لیکن آج کی مائیں ٹی وی ڈراموں اور فلموں سے متاثرہوکر دینی اقدارکو بھول بیٹھی ہیں، وہ دور گزرگیاجب مائیں اپنے بچوں کو صحابہ کرام کے قصے سنایاکرتی تھیں،اب ساری ذمہ داری موبائل فون نے لے لی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مائیں جب اولاد کی تربیت دین اصولوں پر کرتی تھیں توبچے اسلام پر عمل کرنے والے باعمل مسلمان مسلمان بنتے تھے اورآج بچے دین سے بے بہرہ ہوتے جارہے ہیں، مسجدیں خالی، مدارس میں بچوں کی قلیل تعداد،غیر اخلاقی وبدتہذیبی بڑھتی جارہی ہے۔نوجوان نسل کی بڑی تعداد دینی اصول واقدار میں دلچسپی سے خالی ہے۔
 ڈاکٹرنوراحمدشاہتاز

مزیدخبریں