حیدرآباد(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 66 کے سابق جنرل سیکریٹری سینئر رہنما حیدرآباد عبدالمنان صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ سلیکٹیڈ نااہل حکومت نے تو ڈکٹیٹرشپ میں تمام پچھلے ڈکٹیٹروں کو بھی پیچھے کردیا ہے پاکستان کی عوام کو انہیں ووٹ نہ دینے کی سزا بدترین انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بناکر دی جا رہی ہے، کچھ عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کی سونامی لاکے انہیں بھوک و افلاس اور بیروزگاری سے تنگ کرکے خودکشی کرواکر مارا جا رہا ہے تو کچھ عوام کو پرامن احتجاج کرنے پر انہیں مشتعل کرکے انہیں گولیوں سے ماراجا رہا ہے ، مخالف سیاسی لیڈران پر جھوٹے مقدمے بناکر انہیں بیگناہ پابند سلاسل کیا جاتا ہے جس کی مثال پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا بیگناہ دو سال قیدرہنا ہے اگر عدالت انہیں انصاف نہیں دیتی تو نیازی نیب گٹھ جوڑ انہیں کبھی بھی آزاد ہونے نہیں دیتا ۔عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرکے انصاف، حق سچ اور جمہوریت کی فتح کروائی۔
حکومت نے ڈکٹیٹر شپ کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے، پیپلز پارٹی
Oct 27, 2021