اظہار رائے کی آزادی کوسلب نہیں ہونے دیا جائیگا، سلیم سہتو

سکھر (بیورو رپورٹ ) سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جاری ہونیوالے مشترکہ بیان میں صدر ایس یو جے سلیم سہتو اور جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی نے کہا ہے کہ میڈیا کی آواز کو دبانے کیلئے حکومت کالے قوانین اور فورسز کا سہارا لے رہی ہے ملک کی بائیس کروڑ آبادی کی اظہارِ رائے کی آزادی کو کسی صورت سلب ہونے نہیں دیا جائے گا آزاد صحافت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کسی کی پرائیویسی تک غیر مجاز رسائی غیر اخلاقی و غیر قانونی عمل ہے شہباز گل کیجانب سے صحافیوں کے فون کال ٹیپ اور مانیٹر کرنے کا اعتراف میڈیا اور حکومت کے درمیان تعلقات کی خرابی کا باعث ہے وزیراعظم عمران خان کو فی الفور نوٹس لیکر ان کو عہدے سے برطرف کرنا چاہیے واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کروائی جائے اور واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف سائبر کرائم کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن