امراض دل میں اضافہ تشو یشناک، ورزش کومعمول بناناہوگا، مسعود الرحمن کیانی

Oct 27, 2021

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے صدر میجرجنرل(ر) مسعود الرحمن  کیانی نے کہاکہ دل انسانی جسم کااہم عضو ہے،دل کے امراض میں اضافہ تشویش ناک ہے،جس کی ابتدائی روک تھام نہایت ضروری ہے،اس کیلئے ہمیں سادہ غذا،چہلم قدمی،جسمانی ورزش کواپنامعمول بناناہوگا، میٹھے مشروبات غیرضروری ہیں،ان کے استعمال کوکم کرناہوگا،جو دل سمیت دیگرمہلک امراض کی ایک بڑی وجہ ہیں،وہ گزشتہ روزپناہ کے سینئر فزیشن فورم سے مخاطب تھے، اجلاس میں میجرجنرل (ر) محمداشرف خان،میجرجنرل (ر) عاشور خان،،لیفٹیننٹ جنرل (ر) کمال اکبر،لیفٹیننٹ جنرل (ر) اظہرراشد ،ڈاکٹر عبدالقیوم اعوان،پروفیسر ڈاکٹرواجد علی،سکارڈن لیڈر (ر) غلام عباس,کرنل (ر) اعجاز احمدرفیع،ڈاکٹرامتیاز علی چوہدری،بیگم میجر جنرل (ر) آصف علی خان ،ڈاکٹرزاہد ہ ابراہیم،ڈاکٹر عاصمہ قمر،رخسانہ نازی،شکیلہ صابراورمتعدد افراد نے شرکت کی،پناہ کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹرآپریشن ثناء اللہ گھمن نے پناہ کی کارکردگی سے متعلق سینئر فزیشن فورم کوآگاہ کیا، جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ دل کاعارضہ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں اورنوجوانوں میں بھی تیزی سے پھیل رہاہے۔

مزیدخبریں