چاکلیٹ کا استعمال عارضہ قلب میں مبتلا کرسکتا ہے،طبی ماہرین

Oct 27, 2021 | 09:46

ویب ڈیسک

طبی ماہرین نے زیادہ چاکلیٹ کھانے والوں کےلیے خطرے کی گھنٹی بجادی، زیادہ مقدار میں چاکلیٹ کا استعمال عارضہ قلب میں مبتلا کرسکتا ہے۔امریکن بیلر کالج آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ چاکلیٹ کھانے میں میانہ روی اختیار کرنا دل اور انسانی جسم پر مثبت اثرات کا باعث بنتی ہے۔محققین کا 3 لاکھ مریضوں کے ڈیٹا کے تجزیے کے بعد کہنا تھا کہ چاکلیٹ کا زیادہ مقدار میں استعمال وزن میں زیادتی اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کی وجہ بنتا ہے۔محققین کا مزید کہنا تھا کہ چاکلیٹ میں پائی جانے والی اس خاصیت جس میں سٹیرک ایسڈ، سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ، فلیوونائڈز اور پولی فینول ہوتے ہیں انسانی دل کو مضبوط بناتے ہیں اور انسانی جسم کو مطلوب اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتے ہیں۔

مزیدخبریں