ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ ہائیرایجوکیشن نے 322 پرائیویٹ کالجز کو رجسٹریشن دینے سے انکار کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے 322 کالجز کی فائلز مسترد کر دی گئیں، پرائیویٹ کالجزکی رجسٹریشن کی منظوری نہیں دی،پرائیویٹ کالجزمیں بی ایس آنرز میں نئے داخلہ نہیں ہوسکیں گے۔پرائیویٹ کالجزنے رجسٹریشن کی مطلوبہ دستاویزات 6 ماہ قبل جمع کرائیں،رجسٹریشن پالیسی پرعملدرامدنہ ہونے سے کالجز نے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کی اپیل ہے۔
محکمہ ہائیرایجوکیشن کا 322 پرائیویٹ کالجز کو رجسٹریشن دینے سے انکار
Oct 27, 2021