ایران میں سائبرحملے کے بعد گیس اسٹیشنوں پرایندھن بھرنے کا عمل متاثر

ایران میں ایک سائبرحملے کے بعد حکومت کی جانب سے بھاری زرِتلافی پرمہیاکیے جانے والے گیسولین کی فروخت میں خلل پڑا ہے اوراس کے نتیجے میں ملک بھرکے گیس اسٹیشنوں پرلمبی قطاریں لگی نظرآرہی تھیں۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق گیس اسٹیشنوں کا ایندھن بھرنے کا نظام سائبرحملے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہواہے۔ تکنیکی ماہرین اس مسئلہ کو ٹھیک کر رہے ہیں اور جلد ہی ایندھن بھرنے کا عمل معمول پرآ جائے گا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کے حوالے سے بظاہرہیک کی گئی سڑکوں پرنشانات دکھائے گئے ہیں جن پرخامنہ ای، ہمارا گیسولین کہاں ہے؟جیسے پیغامات تھے۔تاہم ان ویڈیوز کی آزادانہ طور پرتصدیق نہیں ہوسکی۔

ای پیپر دی نیشن