بحرین نے27اکتوبرسے3 سے11سال کی عمرتک بچوں کو چینی کمپنی سائنوفارم کی کووِڈ19 کی ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے۔بحرین نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قومی ٹیم نے اس عمرکے گروپ کو ویکسی نیشن کمیٹی کی جانب سے اس سلسلے میں جاری کردہ تمام طبی سفارشات کا مطالعہ کرنے کے بعد ویکسین لگانے کی اجازت دی ہے تاکہ وائرس کے خلاف قوتِ مدافعت حاصل کرکے ان کی صحت وسلامتی کومحفوظ بنایاجاسکے۔قومی طبی ٹیم نے عمرکے اس گروپ کو ویکسین لگانے کی اہمیت پربھی زوردیا تاکہ وہ اوران کےاہل خانہ اور معاشرے کی حفاظت کی جاسکے۔بالخصوص انفیکشن کی صورت میں بچوں میں وائرس کی انکیوبیشن کی طویل مدت سے بچا جاسکے۔اپنے زیرکفالت بچوں کو ویکسین لگوانے کے خواہاں افراد وزارت صحت کی ویب سائٹ healthalert .gov.bh کے ذریعے ناموں کا اندراج کرسکتے ہیں یا وقف موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی اپنا اندراج کرسکتے ہیں۔