آج کشمیر میں بھارتی کرفیو، ظلم و بربریت کا 814 واں سیاہ ترین دن ہے:رحمان ملک

Oct 27, 2021 | 14:11

ویب ڈیسک

سییٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ  بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سییٹر رحمان ملک نے کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت اور  کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہیں۔رحمان ملک کا کہنا ہے کہ آج کشمیر میں بھارتی کرفیو، ظلم و بربریت کا 814 واں سیاہ ترین دن ہے۔ تاریخ کے لمبے ترین کرفیو سے مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب بڑا  ٹارچر سیل و نازی کیمپ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہی ہیں، اقوام متحدہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالی اور مودی کے مظالم کا نوٹس لے۔رحمان ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کا خودرادیت کا حق دلوا دے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ  کشمیر کے بہادر شہیدوں کا خون رنگ لائے گا، شکست بھارت کا مقدر ہے۔

رحمان ملک نے کہا آؤ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلا کر رہیں گے۔

مزیدخبریں