سونے کی فی تولہ قیمت یکدم 7800 روپے گر گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر جب کہ پاکستان ین سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت گر کر 1789 ڈالر کی سطح پر آ پہنچی جس کے باعث بدھ کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 7800 روپے اور 6687 روپے کی کمی ہوئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت میں کمی ساتھ ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن