وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے فوج، انٹیلی جنس اداروں اور متعلقہ حکام کی مشاورت سے واضح پالیسی فیصلہ لیا ہے کہ تحریکِ لبیک کو عسکریت پسند گروہ تصور کیا جائے گا، کالعدم ٹی ایل پی کو ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں کرنے دیا جائے گا، ٹی ایل پی کے احتجاج سے نمٹنے کے لئے وفاقی کابینہ نے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی جماعت سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے جس کی بیک پر پاک فوج کو الرٹ رکھا گیا ہے ،آج کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ رٹ کو کسی صورت چیلنج نہیں کرنے دینگے ۔انہوں نے کہا کالعدم ٹی ایل پی کو بھارت سے سوشل میڈیا سپورٹ مل رہی ہے ،اب اس جماعت کو سیاسی بنیاد پر ٹریٹ نہیں کیا جا سکتا ،ٹی ایل پی کو دہشگرد تنظیموں کی طرح کنٹرول کیا جائیگا ۔فواد چوہدری نے کہا ریاست کو کمزور سمجھنے کی غلطی کوئی نہ کرے،کسی مائی کے لال کی جرات نہیں کہ ریاست کو بلیک میل کرے،یہ لوگ کوئی نہ کوئی بہانہ بناکر سڑکوں پر آجاتے ہیں ،ان کی قیادت چاہتی ہے کارکنوں کاخون سڑکوں پر بہتا رہے۔
تحریکِ لبیک کو عسکریت پسند گروہ تصور کیا جائے گا، کالعدم ٹی ایل پی کو ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں کرنے دیا جائے گا: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری
Oct 27, 2021 | 21:57