پاک فوج بہترین تربیت یافتہ اور آزمودہ جنگی فورس ہے جو ملکی دفاع اور سلامتی سے متعلق ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے. آرمی چیف

Oct 27, 2021 | 22:27

ویب ڈیسک

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا ہے کہ پاک فوج بہترین تربیت یافتہ اور آزمودہ جنگی فورس ہے جو ملکی دفاع اور سلامتی سے متعلق ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملتان کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو فارمیشن کے آپریشنل اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے کوٹ عدالحکیم میں سٹرائیک کور کے دستوں کی مشقیں دیکھیں۔ اس موقع پر شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ ایسی مشقیں پیشہ وارانہ مہارت میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ پاک فوج بہترین تربیت یافتہ  اور آزمودہ جنگی فورس ہے جو ملکی دفاع اور سلامتی سے متعلق ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ چیلنجز  کے باوجود ہمارا فوکس پاک فوج کی روایتی صلاحیت میں اضافہ ہے۔ ایئرڈیفنس، سائبر اور میکانائزیشن کی صلاحیتوں میں اضافہ ترجیح ہے۔

مزیدخبریں